ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں ’اومیکرون‘ کا دوسرا معاملہ، ایل این جے پی اسپتال میں کرایا گیا داخل

دہلی میں ’اومیکرون‘ کا دوسرا معاملہ، ایل این جے پی اسپتال میں کرایا گیا داخل

Sun, 12 Dec 2021 10:01:42    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  دہلی میں زمبابوے سے واپس آنے والے ایک 35 سالہ شخص میں ہفتہ کو ’اومیکرون‘ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اومیکرون انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں اب تک ایسے 33 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ 5 دسمبر کو زمبابوے سے واپس آئے شخص کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے لوک نائک جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو ہلکا انفیکشن ہے اور اسے دوسرے مریضوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے یو این آئی کو بتایا کہ مریض کی بیماری ہلکی نوعیت کی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے اور ابھی تک اس میں سنگینی کے آثار نہیں ہیں۔


Share: